بلوچستان اسمبلی 12 اگست کو تحلیل کیے جانے کا امکان
بلوچستان اسمبلی 8 سے 12 اگست کے درمیان تحلیل کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا الوادعی اجلاس اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگا، الوداعی اجلاس میں اسمبلی کی پانچ سالہ قانون سازی اور کارکردگی پر بحث ہوگی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اپنی آخری تقریر بھی کریں گے۔
بلوچستان میں آئندہ تین ماہ کے لیے نگران سیٹ اپ پر تاحال ڈیڈ لاک جاری ہے، اس لیے اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخوں میں متدد بار تبدیلی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں نگران سیٹ اپ میں وزیر اعلیٰ کے لیے تین اہم شخصیات کے ناموں پر غور کیا گیا ہے، چیئرمین سینٹ کے چھوٹے بھائی اعجاز سنجرانی، آصف درانی اور سینیٹر کہدہ بابر پیش پیش ہیں۔
نگران کابینہ میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اہم قبائلی، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں کے نام پر بھی غور کیا گیا ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ کے نام کو حتمی شکل دینے کے لیے چیئرمین سینٹ نے وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات بھی کی ہے، اپوزیشن نے بھی نگران وزیر اعلیٰ کے لیے میر اعجاز سنجرانی کے نام پر اتفاق کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان اسمبلی کو 31 جولائی تک تحیل کرنے کا فیصلہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
