Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت نے دریائےستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Now Reading:

بھارت نے دریائےستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
دریائےستلج

دریائے ستلج؛ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ

بھارت نے دریائے چناب کے بعد ستلج میں بھی پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے فلڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت نے ہریکے کے مقام سے 70614 کیوسک پانی دریائےستلج میں چھوڑا، پانی آج رات ضلع قصور گنڈاسنگھ کے مقام سے پاکستانی حدودمیں داخل ہوگا۔

پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنر قصور، اوکاڑہ، وہاڑی، پاکپتن کو پیشگی انتظامات کرنےکی ہدایت کر دی۔

الرٹ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع ریلیف کیمپس کا قیام عمل میں لائیں لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اےعمران قریشی کا کہنا ہے کہ پیشگی انتظامات کے ذریعےلوگوں کےجان و مال کو یقینی بنایا جا سکتا ہے شہری دریاؤں اور نہروں کےقریب جانے سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر