
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو معیشت کی بحالی کی فکر کرنی چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے سی پیک کی 10 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی پر تمام پاکستانیوں کو بجاطور پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی 75 سالہ تاریخ پر نظر دوڑانا چاہیئے کہ کیا کھویا اور کیا پایا اور تمام سیاسی جماعتوں کو معیشت کی بحالی کی فکر کرنی چاہیئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی کرنی ہے تو ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ صنعتوں کو مشکلات سے نکالنے کے لئے جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے، بزنس کمیونٹی کو معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیئے۔
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان اور سنٹرل ایشیائی ممالک کے لئے خوشحالی لے کر آئے گا اور اگر ہم خلوص سے کام کریں تو پاکستان کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News