حکومت نے بڑی تعیناتی کردی؛ نوٹیفکیشن جاری
سیاسی جماعتوں نے انتخابی نتائج میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاخیر سے آنے والے نتائج کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر نوید قمر، سینیٹر تاج حیدر، ایم این اے افضل ڈھانڈلہ، سینیٹر منصور، کامران مرتصیٰ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، فہمیدہ مرزا اور سیکرٹری الیکشن کمیشن نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے 73 میں سے 70 مجوزہ تجاویز کا عمومی جائزہ لیا اور انتخابات میں تاخیر سے آنے والے نتائج کو تسلیم نہ کرنے پر اتفاق کیا۔
شرکاء نے پریزائیڈنگ افسر کو نتائج مکمل کرنے کیلئے وقت مخصوص کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا جبکہ نتائج کی تاخیر پر پریزائیڈنگ افسر سے جواب طلبی بھی کی جائے گی۔
اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پریزائیڈنگ افسر انتخابی نتائج کی تاخیر پر ٹھوس وجہ بتانے کا پابند ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریٹرنگ افسر ماتحت پریزائیڈنگ افسرز کو جدید مواصلاتی آلات کی فراہمی اور اپنے دستخط شدہ مکمل نتائج کی تصویر ریٹرنگ افسر کو بھیجنے کا بھی پابند ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
