
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر و ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رہنماء پاکستانی نژاد شاہد احمد خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک دیرینہ حل طلب مسئلہ ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے جبکہ اسی طرح مودی سرکار نے بھارت میں بھی اقلیتوں پر مظالم اور بربریت میں اضافہ کر دیا ہے جبکہ حال ہی میں ریاست منی پور میں عیسائیوں کے ساتھ انتہائی شرمناک رویہ رکھا گیا ہے امریکہ اس کا فوری نوٹس لے۔
اس موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر و ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رہنماء پاکستانی نژاد شاہد احمدخان نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو امریکہ کے دورے کی دعوت جو انہوں نے قبول کر لی اور کہا کہ وہ جلد ہی امریکہ کا دورہ کریں گے۔
ملاقات میں صدرآزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور امریکی صدر جو بائیڈن کے مشیر و ڈیموکریٹک پارٹی کے متحرک رہنماء پاکستانی نژاد شاہد احمدخان کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News