Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کیے، رانا ثنا اللہ

Now Reading:

نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کیے، رانا ثنا اللہ
رانا ثناء اللہ

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کیے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے فیصل آباد میں چک 31 خان پور امین پور بنگلہ میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کیا اور چک 31 خان پور امین پور بنگلہ میں اہل علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کا مطالبہ تھا کہ آپ کے گاؤں میں گیس ہو، پاکستان کی حکومت روس اور ایران سے گیس کے معاہدے پر بات کر رہی تھی، پاکستان میں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے محفوظ بنایا، اس وقت پوری دنیا نے پاکستان کا بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں بھی پاکستان بحران کا شکار تھا، اس وقت دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ تھی، میاں نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے دور کیے، پھر 2018 میں ایک تجربہ کیا گیا اور ایک فتنہ مسلط کیا گیا، اس نے “چھوڑوں گا نہیں ” کے کلچر کو پرموٹ کیا۔

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ آپ نے جس طرح دو ہزار تیرہ میں مسلم لیگ ہر اعتماد کیا تھا ویسے ہی اعتماد کی ان انتخابات میں بھی ضرورت ہے۔

  اس موقع پر لیگی راہنما میاں اجمل آصف بھی وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر