چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ آج پوری قوم سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر سراپا احتجاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے یوم تقدیس قرآن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج پوری قوم سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر سراپا احتجاج ہے ،اس طرح کے واقعات دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ناقابل برداشت تکلیف کا باعث ہیں اور اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
صادق سنجرانی نے کہا کہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کیلئے تمام دنیا کے پارلیمانوں کے سربراہان اور بین الپارلیمانی یونین کے صدر کوخطوط ارسال کیے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خطوط میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور مذہبی جذبات کو مجروح ہونے سے روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے،اس درلخراش واقعے کے بعد سویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر کو بھی خط ارسال کر کے بھرپور مذمت کی گئی ہے ۔
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مزید کہا کہ اسلام امن کا مذہب ہے جو کہ تمام مذاہب ، مقدس شخصیات اور مقدس کتاب کا احترام کرنا سکھاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
