
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کی ملاقات
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کی ملاقات ہوئی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کی ملاقات پر ایرانی سفارتخانے نے بیان جاری کیا جس کے مطابق ایرانی صدر ابراھیم رئیسی کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح میں نمبر ایک ہیں، سرحدوں کو دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا اور ہر طرح کے تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
ایرانی صدر ابراھیم رئیسی نے مزید کہا کہ معیشت، توانائی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، عالمی سطح پر معاشیات تعاون خطے میں سماجی و اقتصادیات اور پائیدار ترقی کو بتر کرنے میں مدد کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News