
پیداوار کم طلب زیادہ؛ ملک میں بجلی شاٹ فال برقرار، لوڈشیڈنگ جاری
ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 200 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 200 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 26 ہزار 5 سومیگاواٹ ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق طلب اور رسد میں فرق کے باعث مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، ملک کے دیہی علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 6 سے 8 گھنٹے تک ہے، بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ لوڈ منیجمنٹ ہے، ہائی لاسز اور بجلی چوری کے علاقوں میں سب سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی کا جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News