Advertisement
Advertisement
Advertisement

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجےکے سیلاب کی وارننگ جاری

Now Reading:

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں اونچے درجےکے سیلاب کی وارننگ جاری
سیلاب

دریائے جہلم کے کنارے آباد لوگوں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

دریائے چناب اور ملحقہ ندی نالوں میں آج سے 10 جولائی تک  اونچےدرجےکے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی۔

دریائے چناب میں ممکنہ سیلاب سے سیالکوٹ،گجرات اور وزیرآباد کے علاقے متاثر ہوسکتے ہیں، منڈی بہاءالدین اور حافظ آباد کے علاقے بھی ممکنہ سیلاب سے متاثر ہوسکتے ہیں۔

کمشنرگوجرانوالا کا کہنا ہےکہ صورتحال کو  مانیٹر کرنے کے لیےکمشنر دفتر میں ریجنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، دریائے چناب سے ملحقہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیےگئے ہیں۔

کمشنر کے مطابق فلڈ ریلیف کیمپ سیالکوٹ، گجرات اور  وزیرآباد میں لگائے گئے ہیں، حافظ آباد  اور منڈی بہاءالدین میں بھی فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔

کمشنرگوجرانوالا کا کہنا ہےکہ  دریائے چناب کےکنارے آباد لوگوں کی نقل مکانی کے لیے اعلانات کرادیے ہیں، گوجرانوالا ریجن میں ریسکیو  اور  دوسرے متعلقہ محکموں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بیشتر علاقے بارش کی لپیٹ میں ہیں جب کہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ڈی ایم اےکے مطابق پنجاب میں بارشوں سے مختلف حادثات میں17 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق گوجرانوالا میں 6، لاہور 4 ، شیخوپورہ اور چکوال میں3 ،3 ، جھنگ اور  فیصل آباد میں ایک ایک شخص کی ہلاکت ہوئی جب کہ مختلف حادثات میں 49 افراد زخمی ہوگئے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے 10 جولائی تک دریائے چناب، ستلج اور  راوی سے متصل علاقوں میں تیزبارش کی پیش گوئی ہے، شدید بارشوں سے مشرقی دریاؤں میں پانی کا بہاؤبڑھنے لگا ہے جب کہ نشیبی علاقے زیر آب آنےکاخدشہ ہے، تیز بارشوں سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کاخطرہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر