Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی معیشت میں استحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، بلیغ الرحمان

Now Reading:

ملکی معیشت میں استحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، بلیغ الرحمان
بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں استحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب صدر میاں انجم نثار نے گورنر ہاؤس میں کی جس میں ملک کی معاشی صورتحال اور مختلف صنعتوں سے وابستہ تاجروں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر پنجاب نے میاں انجم نثار کو سارک چیمبر کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے میاں انجم نثار علاقائی تجارت کو فروغ دینے کے علاوہ سارک کے رکن ممالک کو قریب لانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کو ایک خوشحال اور معاشی طور پر مربوط خطہ بنانے کے لیے سارک ممالک کے درمیان علاقائی تجارت کو بہتر بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، ملک کی معاشی ترقی اور استحکام کے لیے تاجر برادری کا کردار اہم ہے، حکومت ملکی معیشت کی مضبوطی اور تجارت و صنعت کے فروغ کے لیے بھرپور کوششیں کر رہی ہے، حکومت نے مخلصانہ کوششوں سے ملکی معیشت کو بحران سے نکالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کے آثار دکھائی دے رہے ہیں جو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خوش آئند ہے۔

Advertisement

میاں انجم نٹار کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں سرحد پار تجارت کو بہتر بنانے کے لیے پیداوار اور برآمدی عمل کی تنظیم نو بہت ضروری ہے، جنوبی ایشیا اپنے متنوع وسائل اور ہنر مند افرادی قوت کی بدولت دنیا کو سب سے تیزی سے برآمد کرنے والا خطہ بننے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاحت، زراعت، ماہی گیری، تجارت اور بہت سے شعبوں میں سارک ممالک کے ساتھ اشتراک کے وسیع  امکانات موجود ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر