Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

Now Reading:

چینی نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
چینی نائب وزیراعظم

چینی نائب وزیراعظم 3 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

چین کے نائب وزیر اعظم ہی لائفنگ پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج کو اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چینی نائب وزیراعظم اپنے دورے کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ چین کے نائب وزیر اعظم صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ نے چین کے بین الاقوامی اقتصادی تعلقات اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے نفاذ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، جن میں سے سی پی ای سی ایک اہم منصوبہ ہے۔

 نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان میں سی پیک کے متعدد منصوبوں کی منصوبہ بندی اور ان پر عملدرآمد میں اہم کردار ادا کیا۔

Advertisement

اس حوالے سے دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لائفنگ کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں اور بات چیت کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ پاکستان اور چین کی طرف سے اپنی آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید گہرا کرنے کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر