نگران وزیراعلیٰ سندھ پر مشاورت کون کریگا؟ سعید غنی نے بتا دیا
صوبائی وزیر سعید غنی کا نگران وزیر اعلیٰ سندھ پر مشاورت سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
وزیر محنت سندھ سعید غنی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نگران وزیر اعلیٰ سندھ پر مشاورت سے متعلق کاغذوں میں تو اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ہی ہے، ان سے ہی نگران وزیر اعلیٰ پر مشاورت ہوگی۔
سعید غنی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو چاہیے کہ منظر عام پر آئیں، اگر حلیم عادل شیخ آ جاتے ہیں تو ان سے بلکل مشاورت ہوگی۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے مزید کہا کہ بصورت ودیگر آئین اور قانون کے مطابق ہر چیز ہوگی۔
سندھ اسمبلی کب تحلیل ہوگی؟
دوسری جانب سندھ اسمبلی کو وقت سے پہلے تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سندھ اسمبلی کو 7 یا 8 اگست کو تحلیل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی قیادت سے مشاورت کرلی ہے، اراکین سندھ کابینہ کو 6 اگست تک افتتاحی تقاریب مکمل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھنے کا فیصلہ
ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے اس حوالے سے اراکین سندھ کابینہ اور اسمبلی انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ سندھ اسمبلی سات یا آٹھ اگست کو تحلیل کی جائی گی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی تحلیل ہونے سے دو دن قبل سندھ کابینہ کے میمبرز کی الوداعی تقریب منعقد کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
