وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دفتر خارجہ میں سفارتکاروں کے اعزاز میں عشایے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کے آخری 15 ماہ کے دوران دنیا کے ساتھ پاکستان کے روابط میں بہتری آئی، بطور وزیر خارجہ اپنے دور میں مختلف ممالک کے ساتھ روابط بحال کرنے کی کوشش کی، زشتہ 15 ماہ کے دوران جن ممالک کا دورہ کیا ان میں پاکستان کی بے پناہ صلاحیتوں کو دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ بطور وزیرخارجہ وزارت کو ملکی سیاست سے الگ کرتے ہوئے خالصتاً پیشہ ورانہ شرائط پر چلانے کی کوشش کی اور وزیر خارجہ کے طور پر خدمات انجام دینے کو اعزاز سمجھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سفارت کاروں اور افسران کی وزارت خارجہ کیلیے خدمات کو سراہتا ہوں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جدید دنیا کے چیلنجز کو سرحدوں سے روکا نہیں گیا، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آنے والے تباہ کن سیلاب اس کی مثال ہے، موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو تنہا حل نہیں کیا جا سکتا، موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج سےنمٹنےکیلیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے میں مدد دینے پر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے،
کسی بھی حکومت کے لیے عوامی اقدامات کرنے کا واحد راستہ وفاقی اور صوبائی پارلیمان کو مضبوط کرنا ہے۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا اداروں کو مضبوط کرکے اہداف اور مقاصد پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
