کراچی میں کم عمر بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم تھانہ شیرشاہ نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا ہے۔
گرفتار ملزم ضیاء الرحمن ولد رجب الحسن نے مؤرخہ 8 جولائی 2023 کو تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں واقع مکان کے اندر 11 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا جس سے اسکی حالت غیر ہوگئی تھی۔
واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 104/104 بجرم دفعہ 377 تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔
زیادتی کا شکار بچے کا میڈیکل کرالیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
