انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بڑا سرپرائز دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر سے تعلق رکھنے والے درجنوں سیاسی رہنماﺅں نے کارکنوں کے ہمراہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا۔
اس موقع پر سید نیئر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، فیصل کریم کنڈی، محمد علی شاہ، شجاع خان اور امجد آفریدی موجود تھے۔
نئے رہنماﺅں نے بلاول بھٹو کو بونیر میں شمولیتی جلسے میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
بلاول بھٹو زرداری کا نئے رہنماﺅں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی اقتدار میں آکر خیبرپختونخوا کے عوام کی خدمت کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News