عذرا پیجوہو نے لمس ہسپتال میں مدر اینڈ چاٸلڈ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کر دیا
صوباٸی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے لمس ہسپتال میں مدر اینڈ چاٸلڈ ہیلتھ سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق صوباٸی وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے جامشورو لمس ہسپتال کا دورہ کیا جس پر سول ہسپتال کوٹری میں انتظامیہ کی دوڑیں لگ گٸیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے صوباٸی وزیر کی ممکنہ آمد پر صفاٸی ستھراٸی شروع کرا دی، ہسپتال میں رنگ وروغن کاکام بھی کیا جانے لگا۔
1 بجے جانے والا اسٹاف 2 گھنٹے تک صوباٸی وزیر کی آمد کا منتظر رہا۔
عذرا پیچوہو اپنا دورہ کر کے فوری کراچی روانہ ہو گٸیں۔
صوباٸی وزیر کی آمد سے میڈیا کو بھی بے خبر رکھا گیا۔
ہسپتال ذراٸع کا کہنا ہے کہ صوباٸی وزیر صحت نے میڈیا کو مدعو کرنے سے منع کیا تھا۔
محکمہ اطلاعات جامشورو بھی صوباٸی وزیر صحت کی آمد سے لاعلم رہا، صحافیوں کے پوچھنے پر محکمہ اطلاعات نے صوباٸی وزیر کے دورہ سے متعلق مکمل لاعلمی ظاہر کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
