
نگران حکومت کے اختیارات کا معاملہ؛ حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب
نگران حکومت کے اضافی اختیارات کے معاملے پر حکومت اتحادیوں کو منانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایاز صادق کی زیر صدارت الیکشن ایکٹ میں ترامیم کے معاملے پر انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے جس میں نگران حکومت کو وسیع اور لامحدود اختیارات نہ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں نگران حکومت سے متعلق شق 230 میں ترمیم کر دی گئی ہیں۔
اس موقع پر ایاز صادق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت دو فریقی اور سہ فریقی معاہدوں کا اختیار ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت پہلے سے جاری منصوبوں پر اداروں سے بات کرنے کا اختیار ہوگا اور نگراں حکومت کے اختیارات محدود ہونگے جبکہ نگران حکومت کوئی نیا معاہدہ نہیں کر سکے گی۔
دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل میں سیکشن 230کے علاوہ تمام سیکشنز پر کمیٹی کا اتفاق تھا، کل نگران حکومت کے اختیارات کے معاملے پر ایشو بنا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج سردار ایاز صادق کی سربراہی میں کمیٹی کا ایک وضاحتی اجلاس ہوا ہے جس میں نگران حکومت کے مزید وضاحت کردی گئی ہے، اب تمام ترامیم پر اتفاق ہوگیا ہے۔
بعدازاں تحریک انصاف نے نگران حکومتوں کو اضافی اختیارات کی مخالفت کردی اور پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر انتخابی اصلاحات کمیٹی سے اٹھ کر باہر چلے گئے۔
انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم ندیر تارڑ، سینیٹر تاج حیدر اور پی ٹی آئی سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے اجلاس میں شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News