بلوچستان سے بارشوں کا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگیا، صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں میں ندی نالے بپھر گئے۔
جرندرو، مول اور کھادیجی کی ندیوں کے اوورفلو ہونے سے پانی گھروں میں داخل ہوگیا اطراف کی آبادی کے مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔
ندیوں میں پانی آنے سے کاٹھور اور گڈاپ کے اطراف رہائشی لوگوں کی آمدو رفت معطل ہوگئی، ندیوں میں بنے راستوں میں تیزرفتار ریلوں کی وجہ سے چھوٹے عارضی پل بہہ گئے۔
جرندروندی، مول ندی، کھادیجی ندی کے سیلابی ریلے ملیر ندی میں داخل ہوگئے، ہائی وے پرانصاری پل کے نیچے سےسیلابی ریلا ملیر ندی میں رواں دواں ہے۔
کاٹھور سے نیشنل ہائی وے جانے والے لنک روڈ کی ندی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی جس کے نتیجے میں ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔
دوسری جانب پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ کے مطابق سندھ میں7 سے 23 جولائی تک بارشوں سے مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 5 بچے، 6 مرد اور 1 خاتون شامل ہے۔
پی ڈی ایم اے سندھ کے مطابق تھرپارکر میں 8 اور بدین میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، مختلف حادثات میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے،جن کا تعلق بدین سے ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
