
محسن نقوی کا بارش میں لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک بار پھر بارش میں لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اسلام پورہ، اندرون شہر، سرکلر روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے کام کا جائزہ لیا، اسلام پورہ میں واسا کے عملے سے مصافحہ کیا اور نکاسی آب کا کام مکمل کرنے پر شاباش دی۔
محسن نقوی نے رہائشیوں کے مسائل بھی سنے اور ان کے حل کے لئے کمشنر لاہور ڈویژن کو ہدایات دیں۔
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا نے نکاسی آب کے لیے بہت مخت سے کام کیا ہے، اسلام پورہ میں ہمیشہ پانی کھڑا رہتا ہے جبکہ آج 203 ملی میٹر بارش کے باوجود پانی بروقت نکالا گیا۔
اس موقع پر سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایم ڈی واسا بھی نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News