پاکستانیوں کے نادرا ڈیٹا سے متعلق انتہائی خوفناک خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا نور عالم خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ایف آئی اے حکام نے نادرا ڈیٹا لیک کیس پر بریفنگ دی۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا لیک کر کے فروخت کیا گیا، ہر ایک پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک کر کے فروخت کیا گیا ہے، یہ پاکستان کی بقاء کا معاملہ ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ ڈیٹا لیک انکوائری کے دوران نادرا حکام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے، ریکارڈ حاصل کر رہے تھے کہ نادرا کا ایک افسر ہائیکورٹ چلا گیا۔
نور عالم خان کا کہنا تھا کہ انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہلِ خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس حساس معاملہ کی انکوائری ہونے دیں، یہ پاکستان کی بقاء کا معاملہ ہے۔
چیئرمین پی اے سی کے مطابق پاکستانی عدلیہ کا دنیا میں 128 واں نمبر ہے، نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل میں کرپشن کی فیکٹ فائنڈنگ انکوائری ہونی چاہئے۔
واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل کرپشن پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت کردی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News