
“پاکستان کا اصل کلچر اسکرین کے ذریعے دنیا کو دکھایا جائے”
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا اصل کلچر اسکرین کے ذریعے دنیا کو دکھایا جائے۔
مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکرین ٹورازم کو بحال کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینما ہاؤسز کئی وجوہات کی بنا پر فیکٹری، سی این جی پمپس بن گئے، سینما ہاؤسز کا مقصد عوام کو سستی تفریح فراہم کرنا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا اصل کلچر اسکرین کے ذریعے دنیا کو دکھایا جائے، ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں سینما اور تھیٹرز بنائے جائیں گے۔
انکا کہنا ہے کہ یہ ادارے محض بلڈنگز نہیں، تاریخی ورثے ہیں، پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کو بھی نہ بخشا گیا، بدقسمتی سے ہر ادارے کو 4 سال برباد کیا گیا، 4سال ملک میں نفرت اور عدم برداشت کے بیج بوئے گئے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج عوام نے جنگ لڑی تو پاکستان کے امیج کو نقصان پہنچایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کو جوڑنے کا ہے، بچوں کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں لیپ ٹاپ ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے منفی مہم چلائی گئی، سوشل میڈیا پر حکومت اور پاک فوج کے خلاف مہم جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News