Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز پر پابندی یقینی بنائی جائے، محسن نقوی

Now Reading:

مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز پر پابندی یقینی بنائی جائے، محسن نقوی
محسن نقوی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز پر پابندی یقینی بنائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے امام بارگاہ خیمہ سادات اور لٹن روڈ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور اہلکاروں اور رضا کاروں کو چوکس رہ کر فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے عزاداروں کیلئے کیے گئے حفاظتی انتظامات کامعائنہ کیا اور سکیورٹی کیلئے تعینات پولیس اہلکاروں او ررضا کاروں سے مصافحہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ کے قیام کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام میں سکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے گی، راستوں کی بندش ضروری ہوتو متبادل روٹ سے ٹریفک کو رواں رکھا جائے، مجالس اور جلوسوں میں ایس او پیز پر پابندی یقینی بنائی جائے۔

Advertisement

اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی ہمراہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
پاکستان میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن، وزیرِ اعظم کا خیرمقدم
وزارت قانون نے 27 ویں آئینی ترمیم کا ابتدائی مسودہ تیار کرلیا
سونے کی قیمت، مسلسل اتار چڑھاؤ کے بعد مستحکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر