Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب نے ڈیجیٹل میڈیم ویوز ٹرانسمیٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

Now Reading:

مریم اورنگزیب نے ڈیجیٹل میڈیم ویوز ٹرانسمیٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے ڈیجیٹل میڈیم ویوز ٹرانسمیٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ڈیجیٹل ڈی آر ایم میڈیم ویو ٹرانسمیٹر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، جس کے تحت ایچ پی ٹی کمپلیکس، روات میں 1000 کلو واٹ کا ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر نصب کیا جائے گا۔

اس موقع پر مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر ریڈیو پاکستان کی نشریات کی سگنل کی طاقت اور رینج کو جنوبی ایشیا کے علاوہ وسطی ایشیا، مشرق وسطیٰ، مشرق بعید اور مشرقی یورپ کے کئی ممالک تک بڑھا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ریاستی نشریاتی ادارے کو جدید بنانے اور اس کی نشریات کے معیار کو بڑھانے میں ایک سنگ میل ہے۔ قومی نشریاتی ادارے ملک کی پہچان ہوتے ہیں اور انہیں موثر بنایا جانا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیجیٹل ریڈیو مونڈیال (ڈی آر ایم) ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ٹرانسمیٹر بیک وقت چار مختلف سگنلز منتقل کرسکتا ہے اور اس سے 33 فیصد بجلی کی بچت ہوگی جس کے نتیجے میں سرکاری نشریاتی ادارے کے اخراجات میں کمی آئے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ آئی ٹی کے فروغ کے لیے وزیر اعظم کے وژن کا ترجمہ ہے کیونکہ یہ ڈیجیٹل ٹرانسمیٹر روزگار کے مواقع اور ریڈیو کے ساتھ نوجوانوں کی مصروفیت میں اضافہ کرے گا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ریڈیو پاکستان کے نیشنل آرکائیوز کو ڈیجیٹائز کر دیا گیا ہے اور اس کا باقاعدہ افتتاح رواں ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔

وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے اس منصوبے کے آغاز پر پوری قوم خصوصاً ریڈیو سننے والوں کو مبارکباد پیش کی اور سیکریٹری اطلاعات، ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان اور تمام حکام کو سراہا جنہوں نے اس منصوبے کو شروع کرنے کے لیے اپنی کوششیں کیں۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کو ہدایت کی کہ اس منصوبے کو ایک سال کے اندر اندر دو سال کے مقررہ وقت سے پہلے مکمل کیا جائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر