Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا بادشاہی مسجد کا دورہ، نبی پاکؐ کے تبرکات بہترین جگہ پر رکھنے کی ہدایت

Now Reading:

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا بادشاہی مسجد کا دورہ، نبی پاکؐ کے تبرکات بہترین جگہ پر رکھنے کی ہدایت
محسن نقوی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بادشاہی مسجد کا ہنگامی دورہ کیا، اس دوران انہوں نے نبی پاک ﷺ سے منسوب تبرکات کو بہترین شو کیسز میں رکھنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بادشاہی میں رکھے گئے نبی پاک ﷺ سے منسوب تبرکات کی زیارت کی اور انہیں محفوظ اور بہترین شو کیسز میں منتقل کرنے کا حکم دیا اور تبرکات کی جگہ کو بہتر بنانے کیلئے چار رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی، کمیٹی میں کمشنر لاہور، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری اوقاف اور سیکرٹری آرکیالوجی شامل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ تبرکات مقدسہ کو جن شو کیسز میں رکھا گیا ہے وہ بالکل ناکارہ ہو چکے ہیں، رسول پاک ﷺ کے عصہ، دستار مبارک اور دیگر تبرکات کو بہترین شو کیسز میں رکھا جانا چاہیے، فوری طور پر تبرکات کو رکھنے کی جگہ کو بین الاقوامی معیار کا بنایا جائے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مزید کہا ہے کہ ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے پاس اتنے مقدس تبرکات ہیں، یہی اگر کسی اور ملک میں ہوتے تو ہم وہاں زیارت کیلئے جاتے۔

 محسن نقوی نے مسجد کے صحن سے گیلے ناکارہ کارپٹ بھی تبدیل کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
شمالی وزیرستان؛ میر علی میں خودکش حملہ ناکام، 6 خوارجی جہنم واصل
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، 8 خوارجی جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر