نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد
نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس کے دوران خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی امور کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے حالیہ مون سون بارشوں کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فیلڈ کمانڈرز کو امدادی کارروائیوں کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ نیول چیف نے ملکی بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
