
ڈونلڈ بلوم کا ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار
پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔
دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر امریکہ کے ساتھ گہرے تاریخی اور پائیدار دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔
وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ کے حصول میں کامیابی پر بھی آگاہ کیا۔
اسحاق ڈار نے معیشت کو استحکام، ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بتایا۔
ڈونلڈ بلوم نے ملک میں معاشی استحکام لانے کے لیے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
امریکی سفیر کا دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے حمایت کا بھی اظہار کیا۔
ضرور پڑھیں؛ بھارت کو سی پیک کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا چاہیے، وزیر اعظم
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News