استحکام پاکستان پارٹی نے ملک میں مضبوط معاشی پروگرام کیلئے ماہرین کی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبد العلیم خان نے ہدایت کی ہے کہ مستقبل کیلئے بہترین معاشی پالیسیوں پر مشتمل لائحہ عمل وضع کیا جائے، سالانہ ملکی شرح نمو تشویشناک حد تک کم ہے، ہنگامی اقدامات کرنے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ زراعت، صنعت و قومی ترقی کیلئے جدید خطوط پر پالیسیاں متعارف کرائیں گے، زرعی اور معاشی ماہرین کی سفارشات کو پارٹی کے منشور میں شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نئے معاشی ایجنڈے میں زیادہ سے زیادہ ملازمتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہوگی، مستحکم معیشت کے بغیر اقوام عالم میں مقام ممکن نہیں۔
عبد العلیم خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ دور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کیلئے کیا کچھ نہیں کیا گیا، بے روزگارنوجوانوں کو پاؤں پر کھڑا کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو ہنرمند اور خود روزگار کے قابل کرنے کے مواقع پیدا کریں گے جس سے چھوٹی صنعتوں کے فروغ سے ہی ملکی ترقی کا پہیہ چلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
