Advertisement
Advertisement
Advertisement

حسن مرتضیٰ اتحادی حکومت سے ناخوش

Now Reading:

حسن مرتضیٰ اتحادی حکومت سے ناخوش
حسن مرتضیٰ

پاکستان کو ایٹمی طاقت ذوالفقار علی بھٹو شہید نے بنایا، حسن مرتضیٰ

جنرل سیکریٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب سید حسن مرتضیٰ نے بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر اتحادی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق حسن مرتضیٰ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی قیمت میں آٹھ روپے فی یونٹ اضافہ عوام پر بم بن کر گرا ہے، پچھلی حکومت کے لیے گئے قرضوں کو بجلی کے بلوں سے نکلوانا کہاں کا انصاف ہے؟

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اتحادی حکومت کا ساتھ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دیا تھا، آئی ایم ایف کیساتھ ڈیل کرتے وقت حکومت عام آدمی کی مالی حیثیت کو بھی مد نظر رکھتی، قوم میں اب مزید مہنگائی کو برداشت کرنے کی سکت نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے مشکل ہے کہ عوام کو مہنگائی سے بلکتا دیکھ کر خاموشی سے بیٹھی رہے، پیپلز پارٹی سندھ میں عوام کو ریلیف دیتی ہے تو وفاق میں اتحادی حکومت کو کہنا بھی ہماری زمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی قیادت سے گزارش ہے کہ اتحادی حکومت میں اپنے آئینی کردار کیساتھ عوام کو مہنگائی سے ریلیف دینے کی بات ضرور کریں۔

Advertisement

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر