میئر کراچی کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی، حافظ نعیم الرحمان
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مردم شماری کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثناء اللہ کا بہت شرمناک بیان سامنے آیا ہے، آپکو الیکشن کی جلدی تھی تو پنجاب اور کے پی میں کرا دیتے، آپ ہیں کون جو آئینی عمل کو روکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بتائیں پیپلزپارٹی نے کراچی کو 15 سال میں کیا دیا؟ پاکستان کا کوئی ادارہ ہے جو ان سے جواب دہی کرے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے مرتضیٰ وہاب کو کہاں لاکر بٹھا دیا، جن سے کچھ سنبھل ہی نہیں رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پچھلی مردم شماری میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فرسودہ بجلی کے پلانٹ لگائے گئے اور عوام پر بجلی بم گرائے جارہے ہیں، کراچی میں بجلی کیلئے دوسری کمپنیوں کو کیوں دعوت نہیں دی جاتی۔ کراچی5 گندے ترین شہروں میں شامل ہے جو رہنے کے قابل نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
