
سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ پرویز خٹک نے بڑا سرپرائز دے دیا
پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی کے نام اور جھنڈے کے انتخاب کے حوالے سے نئی سیاسی گہماگہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے ممکنہ طور پر نئی پارٹی کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاہم پرویز خٹک بڑا اعلان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جانب سے آج نئی پارٹی کا اعلان کیا جاسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں سابق ایم پی ایز و ایم این ایز کو پارٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دے دی گئی ہے جبکہ روپوش ہونے والے سابق اراکین کی بھی ممکنہ طور پر شرکت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ پرویز خٹک نے بڑا فیصلہ کرلیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں شمولیت کے لیے 50 ارکان سے رابطے کیے گئے ہیں جبکہ پارٹی کی پہلی میٹنگ پشاور کے قریب مقامی شادی ہال میں ہوگی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پشاور میں مقررہ مقام پر سابق اراکین کی آمد 12 بجے تک متوقع ہے تاہم اجلاس کے حوالے سے میڈیا کو کوریج کے لئے نہیں بلایا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعلیٰ و سابق صوبائی صدر پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے فارغ کردیا تھا جس کے بعد پرویز خٹک نے اپنی نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News