حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے، قمر زمان کائرہ
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے آمور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کے بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف یوم استحصال منانے کے حوالے سے اجلاس ہوا اور ویڈیو لنک کے ذریعے انہوں نے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں 5 اگست کو اندرون وبیرون ملک یوم استحصال منانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تیاریوں سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیر کی پاکستان کے ساتھ وابستگی لازوال ہے، کشمیریوں نے 1947 میں پاکستان کے قیام سے قبل آج کے دن پاکستان سے الحاق کے لیے قرارداد پاس کی، کشمیریوں کی پاکستان سے وابستگی کا تقاضا ہے کہ ہم انہیں حق خودارادیت دلوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ 05 اگست 2019 مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، بھارت نے 05 اگست کے اقدامات کے تحت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوشش کی، یوم استحصال کشمیر منانے کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی ہر ممکن حمایت جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں آزادکشمیر، گلگت بلتستان، چاروں صوبوں اور متعلقہ اداروں کے حکام نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
