
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا جہاں نگران صوبائی وزیر بیرسٹر فیروز جمال شاہ بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
انہوں نے حیات آباد میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دھماکے میں فرنٹیئر کور کے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے زخمی افراد سے فرداً فرداً ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔
محمد اعظم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت زخمیوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، زخمی افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، حیات آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، ملک و قوم کے تحفظ کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانابزدلانہ فعل ہے، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News