Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے، شاہ محمود قریشی
شاہ محمود قریشی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت میں پیش ہوا اور عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں، عدالت نے 18 تاریخ دی اور پراسیکیوشن کو رپورٹ جمع کروانے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ کل مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کی ہے اور ن لیگ سے نالا نظر آئے ہیں، پی ڈی ایم کوئی الیکٹورل الائنس نہیں ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے سیاسی راستے جدا ہونگے، ایک نئی دلچسپ سیاست جنم لے رہی ہے۔

زرداری نواز ملاقات پر مولانا فضل الرحمان کے اعتراض

Advertisement

گزشتہ روز پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمیعت علمائے اسلام ( ف ) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے دبئی میں آصف زرداری اور نواز شریف کی ملاقات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کو دبئی میٹنگ کے حوالے سے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کواعتماد میں لینا چاہیے تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم ایک تحریک تھی اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہی، جب محسوس ہوا کہ دفاعی نظام میں عدم استحکام آرہا ہے تو چیئرمین پی ٹی آئی سے ہاتھ اٹھا لیا گیا، دبئی میں ہونے والے میٹنگ میں پی ڈی ایم کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا۔

Advertisement

پشاور میں سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سوال پی ڈی ایم میں موجود ہے کہ مسلم لیگ ن نے اب تک اتحاد میں شامل جماعتوں کو دبئی میں ہونے والی میٹنگ کے حوالے سے اعتماد میں کیوں نہیں لیا، دبئی مذاکرات اچانک نہیں بلکہ منصوبہ بندی سے ہوئے اس لیے سب کواعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ پی پی ہمارے اتحاد کا حصہ نہیں اس لیے دبئی مذاکرات کے بارے میں نہیں پوچھ سکتے، پی ڈی ایم ایک تحریک تھی اب اس کی ضرورت باقی نہیں رہی۔

ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، جلد مرکز، سندھ اوربلوچستان میں نگران حکومتیں قائم آجائیں گی، ملک میں معیشت بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر