Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہے گا، ڈاکٹر جاوید اکرم

Now Reading:

پنجاب میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہے گا، ڈاکٹر جاوید اکرم
ڈاکٹر جاوید اکرم

ڈاکٹر جاوید اکرم کا کارڈیالوجی ہسپتال وزیرآباد کا اچانک دورہ

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ پنجاب میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت صحت سہولت پروگرام کے حوالہ سے اہم بیٹھک ہوئی جس میں پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشنل کارڈیالوجی، نیشنل انٹروینشنل کارڈیالوجی بورڈ اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے نمائندگان نے بھی شرکت کی۔

 اس موقع پر نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے شرکاء کے ساتھ صحت سہولت پروگرام کے حوالہ سے انٹروینشنل کارڈیالوجی پروسیجرز کے ریگولیٹری معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کے ذریعے دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صحت کارڈ پر ہونے والے علاج کے معیار کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صحت کارڈ بلا تعطل جاری رہے گا، صحت سہولت کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے ایک میکزم وضح ہونا چاہیئے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشنل کارڈیالوجی اور نیشنل انٹروینشنل کارڈیالوجی بورڈ کے تجاویز کردہ آپریٹرز کو ہی انٹروینشنل کارڈیالوجی پروسیجرز کرنے کی اجازت ہوگی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صحت کارڈ کے حوالہ سے بد عنوانی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، پنجاب میں ان ستائیس کیتھ لیب سنٹرز کو شو کاز نوٹس دے کر فوری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ہی دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کو سٹنٹس ڈالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

 نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں ستائیس کیتھ لیب سنٹرز پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے لائسنس کے بغیر ہی صحت سہولت کارڈ پر کارڈیک پروسیجرز کر رہے تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر