Advertisement
Advertisement
Advertisement

موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ

Now Reading:

موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ
بلوچستان

موسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مسلسل موسلادھار بارش پر رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ مستونگ، پشین، زیارت، کوہلو، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی، بولان، بارکھان، لورالائی، نصیرآباد، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، آواران، اورماڑہ، گوادر، پسنی، تربت، پنجگور اورکیچ میں چند مقمات پرآندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ موسلادھار بارش کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، دالبندین میں 37 اور نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی میں درجہ حرارت 41 ڈگری تربت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارے نے کہا کہ بارکھان میں 31 ڈگری سینٹی جبکہ ژوب میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، خضداراور لسبیلہ میں زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ، قلات میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26، زیارت میں 28 ڈگری سینٹی گریڈ، اوڑمارہ میں 32، پسنی اور جیونی میں 33، گوادر میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات پنجگور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز ژوب میں 34 ملی میٹر، سبی میں 15، پنجگور میں 11 کوئٹہ میں 07 خضدار، قلات، لسبیلہ میں 05 پسنی اور تربت میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر