ایف بی آر سمگلنگ روکنے میں ناکام، وزیر اعظم نے رپورٹ طلب کر لی
وزیر اعظم شہباز شریف نے ایف بی آر کی ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے واضح احکامات کے باوجود سگریٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ نہ ہو سکا جس کے باعث وزیراعظم نے ایف بی آر حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
شہباز شریف نے ایف بی آر کو غیر قانونی سیگرٹ بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی ہدایت کر دی۔
وزیر اعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سمگلنگ روکنے کیلئے جو اقدامات کیے گئے ایف بی آر فوری رپورٹ فراہم کرے، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کی فوری نشاندہی کی جائے۔
خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے اضلاع میں ایف بی آر کی کاروائی کی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
