Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی کی تحلیل اور حکومت کا اختتام؛ پارلیمنٹ ہاؤس کی رونقیں ماند پڑ گئیں

Now Reading:

قومی اسمبلی کی تحلیل اور حکومت کا اختتام؛ پارلیمنٹ ہاؤس کی رونقیں ماند پڑ گئیں
پارلیمنٹ ہاؤس

قومی اسمبلی کی تحلیل اور حکومت کا اختتام؛ پارلیمنٹ ہاؤس کی رونقیں ماند پڑ گئیں

قومی اسمبلی کی تحلیل اور حکومت کا اختتام ہوگیا ہے جس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی رونقیں ماند پڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد پارلیمنٹ کی راہداریاں خالی ہوگئیں، وزراء کے دفاتر کے باہر لگا رش ختم ہوگیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ارکان قومی اسمبلی کی گاڑیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ،تاہم ارکان قومی اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں روانہ ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ بعض ارکان قومی اسمبلی نے دفاتر اور رہائش گاہوں سے سامان سمیٹنا شروع کردیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد سابق ارکان قومی اسمبلی و وزراء نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیمبرز خالی کردیے تھے۔ بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسعد محمود، مرتضٰی جاوید، عباسی شیری رحمن، سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض ،سابق چیئرمین نورعالم خان سمیت دیگر سابق وزراء نے چیمبرز خالی کیے۔

Advertisement

دوسری جانب قومی اسمبلی کے بعد کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، وفاقی کابینہ میں تمام 83 وفاقی وزراء، وزراء مملکت، مشیر، معاونین خصوصی سبکدوش کردیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دستخط کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی اور کابینہ تحلیل ہو گئی تھی، تاہم باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد آج آخری قانونی مرحلہ بھی مکمل ہو گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر