
الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کو 20 روز میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات پر پی ٹی آئی کے وکیل کو دلائل دینے کیلئے دو ہفتے کا وقت دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر بیرسٹر گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے جواب جمع کرواتے ہوئے کہا کہ تفصیلی جواب میں تمام حقائق کو واضح کیا ہے۔
ممبر نثار درانی نے بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ کیا آپ جواب کی روشنی میں دلائل آج دینا چاہیں گے؟ جس پر پی ٹی آئی کے چیف الیکشن کمشنر نے دلائل دینے کے لیے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ہمیں دو ہفتے کا وقت دے۔
الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کو دلائل کے لیے دو ہفتے کا وقت دینے کی استدعا منظور کر لی۔
ممبر نثار درانی نے ریمارکس دیے کہ ہم اس کیس کو بہت زیادہ نہیں لٹکا سکتے، الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کے لیے زیادہ تر سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کر چکا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی نے مزید کہا کہ دلائل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 13 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News