
کراچی سٹی پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کے ذریعے بھارتی جاسوس اور پاکستانی سہولت کار گرفتار کر لیے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے کارروائی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ سٹی پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے ملک بھر میں جاسوسی میں ملوث ایک انڈین جاسوس سمیت ایک پاکستانی سہولت کار گرفتار کر لیا ہے جن سے دو انڈین پاسپورٹ، پستول، پانچ لاکھ ایرانی کرنسی، جعلی جیولری باکس، موبائل فونز ایک ٹیبلٹ اور دیگر کاغذات برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان کی شناخت اکھل دیو ولد مدھو سدھاناں جالیکھا اور ظہور احمد ولد امام بخش کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کو کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا، ملزم اکھل دیو انڈین جاسوس ہے جو کہ پاکستان کے مختلف اہم اور حساس مقامات کی جاسوسی کر رہا تھا۔
حکام پولیس نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان سے بڑے انکشافات متوقع ہیں، ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News