 
                                                      پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے انتخاب کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل تاخیر کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق 30 گھنٹے گزر جانے کے باوجود پارلیمانی کمیٹی نہیں بن پائی۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے ارسال کردہ مراسلہ اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوا، ان کی جانب سے کمیٹی رکن کے لئے عبدالقدوس بزنجو، سردار عبدالرحمن کھیتران اور زمرک خان اچکزئی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جاری مراسلے میں یونس عزیز زہری، مولانا عبدالواحد صدیقی اور حاجی نواز کاکڑ کا نام تجویز کیا گیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 2 الگ الگ درخواستیں بھی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہیں۔
بی این پی اور پشتونخواء میپ نے اپنی درخواستوں میں نصر اللہ زیرے اور ملک نصیر شاہوانی کا نام تجویز کیا ہے۔
اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے ارسال کردہ مراسلہ تاحال موصول نہیں ہوا، اپوزیشن کی جانب سے ارسال ہونیوالے مراسلہ موصول ہونے کے بعد ہی پارلیمانی کمیٹی کا قیام ممکن ہے۔
بلوچستان اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیر اعلیٰ کی تقریری 72 گھنٹوں میں کرنا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 