
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار
دریائے ستلج میں سیلابی صورتحال برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گنڈا سنگھ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 98,878 اور اخراج 85,014 کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ ہیڈ اسلام آباد کے مقام پر پانی کا بہاؤ 82,916 کیوسک ہے، میلسی سائفن کے مقام پر بھی درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پنجاب کے دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ مون سون بارشیں 4 ستمبر تک جاری رہنے کے امکانات ہیں، تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News