Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سردار علی مردان کے نام پر اتفاق

Now Reading:

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سردار علی مردان کے نام پر اتفاق
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سردار علی مردان کے نام پر اتفاق

نگران وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے سردار علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ علی مردان ڈومکی کے نام پر اتفاق حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین پر مشتمل پارلیمانی کمیٹی کے درمیان ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ علی مردان ڈومکی کی تقرری کے لئے سمری اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی جانب سے گورنر کو بھجوادی گئی ہے۔

گورنر ہاؤس ذرائع کے مطابق گورنر بلوچستان نے اسپیکر کی جانب سے ارسال ہونے والے سمری پر دستخط کردیے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نامزد ہونے والے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان علی مردان ڈومکی کی حلف برداری کی تقریب کل متوقع ہے۔

Advertisement

اس سے قبل اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے اب فیصلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کرنا ہے، حزب اختلاف کے تینوں اراکین نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔

ملک سکندر نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے دو اراکین ہیں، اسپیکر نے اب اپنی صوابدید استعمال کرنا ہے، اگر اسپیکر یہ سمجھے کہ کمیٹی کا ایک امیدوار کے حق میں فیصلہ آگیا ہے تو ان کا نام گورنر کو بھیجے گا اور اگر وہ یہ سمجھے کہ فیصلہ نہیں آیا ہے تو پھر معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر