
ڈالر کی قدر میں اضافہ؛ وزیراعظم نے نگران وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایات جاری کردیں
نگران حکومت کی جانب سے ڈالر کی قدر بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، تاہم نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے نگران وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
نگران وزیراعظم نے ملک میں ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ وزیر خزانہ نے ڈالر کی قدر میں استحکام کے لیے تجاویز طلب کرلیں، تاہم ڈالر کی مصنوعی قدر بڑھنے والے ڈیلرز کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ڈالر کی مصنوعی قلت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے اور کسٹم افسران کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ایف آئی اے اس سلسلے میں ڈالر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ کسٹم حکام ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بھرپور ایکشن لے گی اور ڈالر کی قدر میں سٹہ بازوں کے خلاف بھرپور ایکشن کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News