Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیل جاکر چئیرمین پی ٹی آئی کو میری سوا سالہ پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی، فیاض الحسن چوہان

Now Reading:

جیل جاکر چئیرمین پی ٹی آئی کو میری سوا سالہ پرفارمنس دیکھنے کو ملے گی، فیاض الحسن چوہان
فیاض الحسن چوہان

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جیل جاکر چئیر مین تحریک انصاف کو فیاض الحسن چوہان کی سوا سالہ پرفارمنس دیکھنے اور سُننے کو ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے چیئرمین تحریک انصاف کے اڈیالہ جیل میں پابندِ سلاسل ہونے پر دلچسپ ویڈیو بیان جاری کیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ چئیرمین تحریک انصاف کو اڈیالہ جیل میں میری وزارتِ جیل خانہ جات کی پرفارمنس سے آگاہی حاصل ہوگی۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ چئیرمین تحریک انصاف ہر وقت مراد سعید کی پرفارمنس کا ڈھنڈوڑا بجایا کرتے تھے، سرکاری طور پر مراد سعید اور اُس کی منسٹری کی پرفارمنس کو نمبر ون قرار دیا جاتا تھا۔

فیاض الحسن چوہان نے یہ بھی کہا کہ مجھے نہیں علم کہ مراد سعید نے چئیرمین تحریک انصاف کوکونسی گیدڑ سنگھی سُنگھائی ہوئی تھی، جیل کے افسران اور ملازمین چئیرمین تحریکِ انصاف کو میری سوا سال کی پرفارمنس سے ضرور آگاہ کریں گے۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے ترجمان اور سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جیل ملازمین اور قیدیوں کے لیے میرے انقلابی اقدامات سے اُنہیں بخوبی آگاہی حاصل ہوگی جبکہ جیل ملازمین اور قیدیوں کے لیے کیے گئے لازوال فلاح بہبود کے اقدامات کا علم ہوگا، جیل جاکر چئیر مین تحریک انصاف کو فیاض الحسن چوہان کی سوا سالہ پرفارمنس دیکھنے اور سُننے کو ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر