Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام؛ 6 بھارتی اسمگلر گرفتار

Now Reading:

بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام؛ 6 بھارتی اسمگلر گرفتار
بھارتی اسمگلر

بھارت کی طرف سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام؛ 6 بھارتی اسمگلر گرفتار

پاکستان رینجرز نے پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب پاکستانی حدود سے 6 بھارتی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی شہریوں کو 29 جولائی سے 3 اگست کے دوران حراست میں لیا گیا، یہ بھارتی اسمگلرز/ جرائم پیشہ افراد منشیات، ہتھیار اور ایمونیشن پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گرفتار بھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ اور وشال سنگھ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جالندھر کا رہائشی مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والا گروندر سنگھ بھی گرفتار بھارتی شہریوں موجود ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیر قانونی داخلے اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر پاکستانی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلا روک ٹوک نقل و حرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑ بعید از قیاس نہیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ توقع رکھتے ہیں کے بی ایس ایف بارڈر پر نگرانی کا نظام مؤثر اور اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ ختم کرے گی۔

واضح رہے کہ انتخابات قریب آتے ہی مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے، سیز فائر خلاف ورزیوں اور دراندازی کوششوں میں اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ روز بھارتی فوج نے 3 سال سے جاری سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ سے 60 سالہ غیاث کو شہید کر دیا تھا۔

ہندوستان ماضی میں بھی پاکستان میں اسمگلنگ اور دہشتگردوں کی پشت پناہی میں ملوث رہا ہے۔

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی، اسمگلنگ اور دراندازی میں اضافہ مودی سرکار کی طرف سے جنگ کا ماحول بنا کر 2024 کے انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔ جعلی سرجیکل اسٹرائیک، پلوامہ ڈرامہ اور اڑی حملہ مودی کی طرف سے انتخابی اسٹنٹ تھے۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے انتخابات قریب آئیں گے، مودی سرکار کی طرف سے پاکستان مخالف کارروائیوں اور بیانیے میں شدت آئے گی۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر