
سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف سے لیگی رہنما غزالی سلیم بٹ کی ملاقات ہوئی ہے،
ملاقات میں سیاسی صورتحال اور این اے ایک سو تئیس کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
غزالی سلیم بٹ نے بطور وزیراعظم میاں شہبازشریف کو بہترین اندازمیں کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور ترقی کی راہ پر گامزن کردیا، عوام کو آپ پر اعتماد ہے اور آئندہ انشااللہ ووٹ کی طاقت سے مسلم لیگ ن اقتدار میں آکر عوامی مسائل کو حل کرے گی۔
سابق وزیراعظم میاں شہبازشریف نے کہا کہ نیک نیتی سے عوام کی خدمت کی اور ملکی مفاد میں فیصلے کیے، عوام کی خدمت ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News