 
                                                      نواب شاہ، تیز رفتار کوچ الٹنے سے 2 مسافر جاں بحق
نواب شاہ کے قریب مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر تھانہ کڈھر کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 12 مسافر زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 10 سالہ اریج فاطمہ اور 55 سالہ جمال کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق بچی کا تعلق ضلع جھنگ جبکہ 55 سالہ جمال کا تعلق ملتان سے بتایا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ تاہم مسافر بس پنجاب سے کراچی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔
واضح رہے کہ مہران ہائی وے پر کئی بڑے حادثات رونما ہونے کے بعد ہیوی ٹریفک کی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہے لیکن پولیس کی جانب سے مبینہ رشوت کے عوض ہیوی گاڑیوں کو مہران ہائی وے سے گزرنے کی اجازت دی جاتی ہے جس کے باعث حادثات میں اب تک کئی انسانی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 