
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک کے اشتراک سے ہم بہت سے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج میں عباسی شہید اسپتال میں موجود ہوں، اس اسپتال کے بارے میں منفی خبریں سامنے آتی ہیں کہ یہاں سہولیات کا فقدان ہے، عباسی شہید اسپتال کا سنگ بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا، ورلڈ بینک کے اشتراک سے ہم بہت سے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ گائنی وارڈ کو بہتر بنانے کے لیے ہم نے پراجیکٹ کو منظوری دلوائی، یہاں جدید آلات لائے جائیں گے، عباسی شہید اسپتال کبھی سندھ حکومت کے ماتحت نہیں رہا، آج جناح اور سول اسپتال میں بہتر سہولیات سب کے سامنے ہیں، ہماری نیت یہ تھی جس طرح سندھ حکومت کا اسپتال چلتا ہے یہ بھی ایسے ہی چلے، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہمیں وسائل کا رونا نہیں رونا، مسائل کو حل کرنے کے لیے آج گائنی وارڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے، 31 دسمبر سے قبل اس اسپتال کی تزئین و آرائش کے کام کو مکمل کر لیا جائے گا، روز اس ادارے کے بارے میں ٹی وی پر غلط خبر نشر ہوتی ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آپ کا مرتضیٰ وہاب سے سیاسی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ان ماؤں بہنوں کو سہولیات فراہم کرنے سے کیا مسئلہ ہے، یہ جو بچے بچیوں کو مس گائیڈ کر کے احتجاج کروایا گیا اس کو میں نے اور سلمان نے فیس کیا، یہ بچے ہمارے بچے ہیں ہمیں شہر کی محبت چیزوں کو اجاگر کرنا ہے، ڈاکٹر ایک ایسا پیشہ ہے جو لوگوں کی خدمت کرتا ہے، احتجاج پر امن ہونا چاہیے، ان احتجاجی مظاہرین کی تنخواہوں کا مسئلہ میرے آنے سے پہلے تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب نادرن بائی پاس والا واقعہ ہوا میں جب یہاں آیا ان بچوں نے اس وقت بھی احتجاج کیا، ان بچوں کو کہنا چاہتا آپ کو آپ کے چیک ملیں گے، ان تمام بچوں کو ان کا حق ان کے پیسے دیے جائیں گے، آج کے بعد اگر ایسا دھرنا دیا گیا لوگوں کو پریشان کیا گیا تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News