Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان؛ پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Now Reading:

بلوچستان؛ پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پاک فوج

بلوچستان؛ پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بلوچستان کی عوام کے لیے پاک فوج کی خدمات کا سلسلہ جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے مفت میڈیکل ٹیم میں جنرل فزیشن، میڈیکل آفیسر، ڈینٹسٹ اور پیڈیاٹریشن شامل تھے۔

میڈیکل کیمپ میں پاک فوج کے ڈاکٹرز نے ایک ہزار سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا اور مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ مفت ادویات اور راشن فراہم کیا۔

اس کے علاوہ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کے لئے ای سی جی اور الٹراساؤنڈ کی سہولیات بھی موجود تھیں۔

کیمپ میں مریضوں کو علاج کے ساتھ ساتھ صحت اور غذائیت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی گئی، تاہم عوام نے پاک فوج کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

Advertisement

دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے ایس او ایس اسکول قائم کیا گیا، ایس او ایس چلڈرن ویلیج یتیموں اور بے سہارا بچوں کا ایک فلاحی ادارہ ہے جو 2005 میں قائم ہوا، اس میں 146 یتیم بچے بشمول 16 مائیں مقیم ہیں جو کہ ان بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

اس حوالے سے چلڈرن ویلیج کوئٹہ کے چیئرپرسن ایس و ایس نے بتایا کہ اس ادارے میں بلوچستان بھر کے بے سہارا بچوں کی پرورش، تعلیم اور انہیں ایک ماں کا پیار دیا جاتا ہے، ایف سی بلوچستان ہمیں راشن، تزئین و آرائش اور دیگر فلاحی کاموں میں مدد فراہم کررہی ہے۔ اس بلاک کی تمام سہولیات اور تزئین و آرائش ایف سی کی جانب سے کی جاتی ہے۔

چیئرپرسن نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی اور ایف سی نے ہمیشہ ہمیں میڈیکل، تعلیم اور دیگر شعبوں میں معاونت فراہم کی، ایف سی اسپتال کوئٹہ میں ایس او ایس کے یتیم بچوں کا فری علاج و معالجہ کیا جاتا ہے۔ ہم پاکستان آرمی اور ایف سی بلوچستان کے ایس وایس چلڈرن ویلیج سے تعاون پر مشکور ہیں۔

واضح رہے کہ عوام نے پاک فوج کی بےلوث خدمات کا خیرمقدم کرتے ہوئے احسان مندی کا اظہار کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر